اسلام آباد پولیس کا 240 افسران کو اعلی عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) علی ناصر رضوی کی منظوری سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس نے محکمہ کے حالیہ اجلاس کے بعد مجموعی طور پر 240 افسران کو اعلی عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی( کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کی۔ترقیاں سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈی پی سی کی سفارشات کے نتیجے میں کی گئیں۔

تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ایک انٹریو میں بتایا کہ پروموشن بورڈ نے ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)، سب انسپکٹر اور انسپکٹر کے عہدوں کے لیے خالی آسامیوں کوپر کرنے کے لیے مدعو کیا۔بورڈ نے مثالی سروس ریکارڈ اور مجموعی طور پر تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر درج ذیل ترقیوں کی سفارش کی۔20 سب انسپکٹرز گریڈ 14کو انسپکٹر گریڈ16 کے عہدے پر ترقی دی گئی۔55 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز گریڈ 11 کو سب انسپکٹر گریڈ 14 کے عہدے پر ترقی دی گئی۔65 ہیڈ کانسٹیبلز گریڈ 09 کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گریڈ11 کے عہدے پر ترقی دی گئی۔2 انسپکٹرز گریڈ16کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گریڈ 17 کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

مزید برآں اے آئی جی لاجسٹکس محمد شعیب کی سربراہی میں ایک علیحدہ بورڈ نے 98 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی۔تمام پروموشن نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیے گئے ہیں، آئی جی پی علی ناصر رضوی نے پہلے ہدایت کی ہے کہ تمام آسامیاں جلد از جلد پر کی جائیں۔آئی جی پی علی ناصر رضوی نے کہا کہ ترقی ہر افسر کا بنیادی حق ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گریڈ17 کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔

انسپکٹر محمد سرفراز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔انسپکٹر محمد یاسین تگڑ کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔یہ ترقیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی، ترقی پانے والے افسران ایک سال تک پروبیشن پر رہیں گے جب تک کہ قابل اطلاق ضوابط کے تحت توسیع نہ کی جائے۔۔