صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اوصاف گروپ سے وابستہ سینئر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین کیا اور مرحوم صحافی کے اہلخانہ کیساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر مملکت نے جاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا ء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی

سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا۔شہباز شریف نے اوصاف گروپ سے وابستہ مرحوم صحافی جاوید شہزاد کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اوران کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم جاوید شہزاد کی پاکستان میں جرنلزم اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔