الخدمت ویمن ونگ(ٹرسٹ)نے اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کے قریب فیصل ٹاون میں 9 کنال پر یتیم بچیوں کیلئے آغوش ایجوکیشنل کمپلیکس کاسنگ بنیادرکھ دیا

راولپنڈی(صباح نیوز)الخدمت  ویمن ونگ (ٹرسٹ)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کے قریب فیصل ٹاؤن میں9کنال رقبے پر یتیم  بچیوں کیلئے الخدمت آغوش ایجوکیشنل فارگرلز کاسنگ بنیاد رکھ دیا،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمانان خصوصی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن،چیئرپرسن الخدمت ویمن ونگ(ٹرسٹ )نویدہ انیس،ڈائریکٹر فیصل  ٹاؤن چوہدری معظم مجیدسمیت دیگر سرکردہ افراد اور زندگی کے مختلف طبقات کی نمایاں شخصیت نے شرکت اور اظہارخیال کیا۔

اس موقع پرمختلف اہل خیرنے پراجیکٹ کیلئے کروڑوں روپے کی عطیات پیش کئے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت 44لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں جن میں سے نصف ضرورت مندہیں اور انھیں تعلیم،صحت، خوراک جیسی بنیادی ضروریا ت میسرنہیں۔

الخدمت فاونڈیشن اللہ کی مدداور اہل خیرکے تعاون سے اس وقت 32ہزاربچوں کی کفالت پراڑھائی ارب روپے سالانہ خرچ کررہی ہے۔ آج الخدمت آغوش ایجوکیشنل کا آغازہوگیا اہل خیریتیم بچیوں کے اس پراجیکٹ میں اپنامالی تعاون پیش کریں تاکہ جلد یہ منصوبہ مکمل ہو9 کنال کے اس رقبے پر  تعمیرات کے بعد200 یتیم بچیوں کیلئے رہائش،تعلیم،صحت،اخلاقی تربیت،اسکل سمیت دیگرضروریات کاانتظام ہوگا۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ 2005کے زلزلے کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے اٹک میں پہلے آغوش ہوم کی بنیادرکھی گئی اورپھریہ سلسلہ پورے پاکستان میں پھیل گیا اس وقت 23آغوش ہومز میں یتیم  بچوں کی کفالت جاری ہے جبکہ 8آغوش آرفن ہومز زیرتعمیرہیں، غازی انطیب ترکی میں الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام شام کے اورفن بچوں کیلئے آغوش ورکنگ کررہا ہے جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الخدمت آغوش کی تعمیرتیزی سے جاری ہے۔

الخدمت  ویمن ونگ(ٹرسٹ) کی چئیرپرسن نویدہ انیس نے کہاکہ 2016میں آغوش گرلز کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد میں شروع کیا تھاجس میں اب 43 یتیم  بچیوں کی کفالت جاری ہے،شیخوپورہ میں قائم آغوش آرفن گرلز سنٹر میں آرفن بچیوں کیلئے بڑا پراجیکٹ پلان کیا گیا وہاں اس وقت 150 یتیم  بچیوں کوتعلیم،رہائش،کھانے سمیت تمام ضروریات فراہم کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ الخدمت آغوش ایجوکیشنل کمپلیکس ایک میگا پراجیکٹ ہے جسے دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔آغوش آرفن ہومزمیں 200آرفن بچیوں کی کفالت کامکمل انتظام ہوگاجبکہ ایجوکیشنل سینٹرمیں طالبات اور خواتین کیلئے تعلیمی اور اسکل ڈیویلپمنٹ کے پراجیکٹ قائم کئے جائیں گے۔کمپلیکس میں ایجوکیشنل کمیونٹی سنٹرزکا پراجیکٹ بھی پلان کا حصہ ہے جس میں طالبات کیلئے کورڈ اسپورٹس گرانڈ،آڈیٹوریم،ڈیجیٹل لائبریری،کوورکنگ اسپیس اورہائی ٹیک جم کی سہولیات میسرہوں گی۔

فیصل ٹاؤن کے ڈائریکٹر چوہدری معظم مجید نے الخدمت کے فلاحی منصوبوں بالخصوص یتیم بچوان کی کفالت الخدمت کو خراج  تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یتیم بچوں کیلئے کفالت میں حصہ داربننا ہمارے لیے سعادت اور اعزاز ہے کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 25لاکھ روپے کااعلان کرتے ہیں ہماراتعاون الخدمت فاؤنڈیشن سے جاری رہے گا۔چیئرمین الخدمت اورفن کئیرپروگرام ائیرمارشل(ر)فاروق حبیب،نیشنل ڈائریکٹرآغوش

ہومزائیرمارشل(ر)ارشدملک،نیشنل ڈائریکٹر آغوش ہومزگرلزعائشہ سعد،جنرل منیجرالخدمت ویمن ٹرسٹ زرفشاں فرحین،سینئر،ریجنل صدرشمالی پنجا ب رضوان احمد،ضلعی صدراسلام آباد حامداطہرملک، سمیت مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات اورباہمت بچے پروقارتقریب میں شریک ہوئے۔