پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اسلام آباد جا کر چھپ جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے،، جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان خوش آمدید کہنا چاہیے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج میں پارٹی قیادت ڈی چوک میں موجود ہوتی تواحتجاج کامیاب ہوتا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز تیار ہیں لیکن قیادت سامنے نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں 36 سال گزارے، پارٹی فیصلوں میں ہماری تجویز کی اہمیت نہیں، پی ٹی آئی میں وکلا زیادہ ہیں وہ اپنے طور پر سوچتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان خوش آمدید کہنا چاہیے۔