اسلا م آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نیسپریم کورٹ بارکی دعوت قبول کرلی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو ہے تو مناسب ہوگا الوداعی عشائیہ24 اکتوبرکو رکھا جائے۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔