اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اشک آباد میں منعقد ہونے والے وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات ۔ امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔
فورم کا انعقاد عظیم ترکمان مفکر، شاعر اور فلسفی مخدوم گلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت دورے کے دوران فورم کی سائڈ لائنز پر ترکمانستان کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔