ایس سی او اجلاس ،وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (صباح نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا معائنہ کیا،

وزیرِ داخلہ نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لیے تزئین و آرائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔محسن نقوی نے وی وی آئی پی روٹس سے تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایانِ شان انتظامات کئے جائیں گے۔