ایس سی او اجلاس ،اسلام آباد میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز ، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ، جاری کردہ نوٹس میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لئے ، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کئے گئے۔