لاہورہائیکورٹ نے  جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں


لاہور(صباح نیوز) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 3 جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے 3 جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، سول جج شہباز حسین کی چار گریڈ تنزلی کردی گئی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان کو جرمانہ ادا کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس نے ریکارڈ اور جوڈیشل افسر کو سن کر فیصلے سنائے، ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے۔