لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہےـعالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گاـ50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،16میڈیکل کالجز اور131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گاـہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ،کامسٹ، نسٹ،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گاـ
ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گےـ ہونہار سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گےـطلبہ honhaarscholarship.punjabhec.