ڈسکہ (صباح نیوز) الیکشن بار ایسوسی ایشن، ڈسکہ پروفیشنل گروپ کا کلین سویپ تینوں امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب چوہدری اظہر نذیر دھاریوال صدر، رانا عبدالرحیم جنرل سیکرٹری اور عبدالوحید کھوکھر نائب صدر ڈسکہ بار منتخب ہوگئے ،
ارشد میو کے 75 کے مقابلے میں 697 ووٹ لیکر اظہر دھاریوال صدر منتخب، نائلہ اشرف کے 184 کے مقابلے میں 452 ووٹ لیکر عبدالوحید کھوکھر نائب صدر منتخب اور عثمان باگڑی کے 244 کے مقابلے میں 525 ووٹ لیکر رانا عبدالرحیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،پروفیشنل گروپ کے 15 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں کل 865 میں سے 782 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 2 ووٹ مسترد ہوئے۔