اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے لبنان سے تقریبا 100,000 افراد شام ہجرت کر گئے

 بیروت(صباح نیوز)اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے  کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے لبنان سے تقریبا 100,000 افراد شام  ہجرت کر گئے ہیں  اور یہ تعداد دو دنوں میں دوگنی ہو گئی ہے۔فلیپو گرانڈی نے پیر کو ایکس پر ایک  بیان  کہا، “اسرائیلی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے  لبنان سے شام میں داخل ہونے والے – لبنانی اور شامی شہریوں — کی تعداد 100,000 تک پہنچ گئی ہے انہوں نے خبردار کیا، ” یہ سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا، ان کی اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ سی آر) “نئے آنے والوں کی مدد کے لیے مقامی حکام اور (شامی ہلالِ احمر) کے ساتھ چار سرحدی مقامات پر موجود ہے۔یو این ایچ سی آر  کے مطابق ایک ہفتہ قبل 23 ستمبر کو جنگ زدہ شام میں وسیع پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی تھی۔یو این ایچ سی آر کے مطابق جمعہ تک 30,000 افراد شام میں داخل ہو چکے تھے۔شام میں ایجنسی کے نمائندے گونزالو ورگاس لوسا نے کہا کہ تقریبا 80 فیصد شامی شہری اور 20 فیصد لبنانی تھے۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، “زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں، اگرچہ کچھ تعداد میں مرد بھی ہیں۔ تقریبا نصف بچے اور نوعمر ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ فرار ہونے والے لوگ “ایک ایسے ملک میں پہنچ رہے ہیں جو 13 سال سے زیادہ
عرصے سے اپنے ہی بحران اور تشدد کے ساتھ ساتھ معاشی تباہی کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا، “بمباری سے بچنے کے لیے فرار ہونے والے لوگ تھکن سے چور، صدمے سے دوچار اور مدد کی اشد ضرورت کے ساتھ شام پہنچے ہیں۔