لبنان کو سب سے بڑی نقل مکانی کا سامنا ہے، وزیراعظم نجیب میقاتی

 بیروت(صباح نیوز) لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ  لبنان کو سب سے بڑی نقل مکانی کا سامنا ہے ،لبنان میں شدید اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں جو ملکی آباد ی کے 17 فیصد کے قریب ہیں۔

انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ بہت زیادہ ہے اور یہ تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جولبنان کی آبادی کا تقریبا چھٹا حصہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑی نقل مکانی ہے جو لبنان میں ہو سکتی ہے۔