امریکہ ،سمندری طوفان ہیلین نے تباہی مچادی،اموات 95تک پہنچ گئیں


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلین نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 95 ہوگئی۔

خوفناک سمندری طوفان کے باعث جنوبی کیرولائنا،جارجیا،فلوریڈا،شمالی کیرولینا،ورجینیا اورٹینیسی کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔بیس لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔شمالی کیرولیناطوفان سیسب سیزیادہ متاثر ہوا۔جہاں تیس شہری ہلاک  ہوئے۔کئی افراد  ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔