الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیر نے 2024 میں 450ملین روپے کے منصوبے مکمل کر لیے


لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیرکے صدر ریٹائرڈ کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے امسال آزاد کشمیر میں 450ملین روپے کے منصوبے کیے ہیں اور آمد ہ برس میں700ملین روپے کا ہدف طے کیاہے

ان خیالات کااظہارظفررشید عباسی  صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر نے الخدمت پاکستان کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں آزاد کشمیر ریجن کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس موقعہ پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ٹیم کے ساتھ ساتھ تمام ریجنل صدور اور آپریشنل ہیڈز بھی موجودتھے

کرنل طفررشید عباسی سے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی امید ہے اور عوام کے بے پناہ مسائل ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن  نے ملک اور ریاست کے اندر ہی نہیں عالمی سطح پر اپنا لوہامنوایاہے،پوری دنیا الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تحسین کررہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ آزاد خطے کے اندر  پسماندہ  افراد کی خدمت کریں،آزاد کشمیرمیں کوئی ایسا یتیم بچہ جو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جائے الخدمت فاؤنڈیشن ایسا نہیں ہونے دے گی،اسی طرح الخدمت دیگر ساتھ شعبوں کے اندر بھی کام کررہی ہے۔