مقبوضہ جموں و کشمیر میں 23سرکاری ملازمین معطل


سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کھلی آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا اورمزید 23سرکاری ملازمین کومعطل کر دیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 23سرکاری ملازمین کو معطل اور 6کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔بیس ملازمین کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کر دیا گیاتاکہ انہیں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے یا ریگولر نہ ہونے کا بہانہ بنا کر برطرف کر دیاجائے۔ اس اقدام کو کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے اور ان کے جمہوری حقوق کودبانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں کشمیریوں کو دبانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہیں جنہیں ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے محروم رکھا گیا ہے اوروہ خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔