ڈی آئی خان ،  پرانی دشمنی کا شاخسانہ، ایک شخص قتل


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیراہ اسماعیل خان میں پرانی  دشمنی کا شاخسانہ ، ٹکواڑہ چار نلہ میں مخالفین نے بھائی کے سامنے دوسرے بھائی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ہتھالہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر 2ملزمان بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہتھالہ میں ٹکوڑا چار نلہ کے رہائشی 26سالہ عبدالغفور ولد خان زمان نے  رپورٹ درج کرائی ہے کہ صبح میں اور میرا 35سالہ بھائی شفیع اللہ اپنے موٹر سائیکل پر ٹکواڑہ کی طرف جا رہے تھے کہ میں نے کھڈ میں پانی کی وجہ سے اپنے بھائی شفیع اللہ کو موٹرسائیکل سے جائے بالا پر اتار دیا، اسی دوران ملزمان مہربان ،امر گل ولد خان گل پشوری سکنہ ٹکواڑہ چارنلہ اچانک جھاڑیوں سے نکل آئے جوکہ کلاشنکوف  سے مسلح تھے انہوں نے میرے بھائی شفیع اللہ اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس سے میرا بھائی زخمی ہوکر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ، وجہ تنازعہ ہماری آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔