اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی وحدت کشمیراور حق خودارادیت پر کوئی کمپورومائز نہیں کرے گی ،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی آمین ہے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں اقتدار میں لائیں ساری محرومیاں دور کردیں گے رور کشمیرکو آزاد کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے،بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے،شیخ عبداللہ اور آزاد کشمیرکی موروثی قیاد ت نے قوم کو دھوکہ دیاہے،جماعت اسلامی لاکھوں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنا کر حقیقی تبدیلی لائے گی ساری پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں اسلامی نظام ہی عوام کرریلیف فراہم کرسکتاہے،
ا ن خیالا ت کاظہارانھوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاہے کہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے اللہ کی مخلوق کو اللہ کاپتہ دینا ہے اللہ اور اللہ کے آخری رسول ۖکے احکامات پر عمل کرنا ہے اور اس کی دعوت دینی ہے ہماری دعوت کوئی نہیں دعوت نہیں ہے ،نبی ۖ کے بعد کوئی بنی نہیں آئے گا اللہ نے یہ کام امت کے ذمہ لگایاہے امت نے اپنی اصلاح بھی کرنی ہے اور انسانیت کو بھی اس کی دعوت دینی ہے اصلاح معاشرہ کے ذریعے نظام کی تبدیلی ہے ،ہمارے اسلاف نے کہ خطہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیاتھا ،76برس بیت گئے ہمارے حکمرانوںنے عوام سے بے وفائی کی ہے اور اقتدار کے مزے لوٹے ہیں،اپنے اور اپنے خاندانوں کے مفادات کے تحفظ کے سو اکچھ نہیں کیا،جماعت اسلامی نے شیخ عبداللہ کو مقبوضہ کشمیرکے اندر بے نقاب کیا ہے اور یہاں بھی دھوکہ دینے والی قیادت سے قوم کو آزادکرائے گی۔