اسلام آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے چھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور بعد ازاں لہتراڑ روڈ پر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے کے بعد حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ، نماز جنازہ کی امامت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کی ، جبکہ احتجاجی مظاہرے اورغائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا ، ناظم زون قاری نور رحمن ، سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی سمیت کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی۔
مظاہرین نے اسرائیل اور امر یکہ کے خلاف اور فلسطین اور حسن نصر اللہ کے حق میں زبر دست نعرے بازی بھی کی ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے حسن نصر اللہ کی شہادت پر حزب اللہ کے رہنما کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا حسن نصراللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی اور عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی، فلسطین میں اب تک پچاس ہزار شہادتیں ہو ئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں، حسن نصر اللہ کی شہادت اس بات کا اعلان ہے کہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہکی جا ئے گی
انھوں نے کہاقائد اعظم نے اسر ائیل کو نا جا ئز ریاست قرار دیا ہے ، جب تک دنیا میں ایک بھی مسلمان مو جو د ہے اسرائیل کی ناجا ئز ریاست کو تسلیم نہیں کیا جا ئے گا ، وزیر اعظم اور حکومت مسئلہ فلسطین کو دو ریاستوں کا مسئلہ قرار دیتے ہیں ہم اُن کے اس موقف کو مسترد کر تے ہیں ، میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، ناجائز ٹیکسز کے خاتمہ، آئی پی پیز کے معاہدوں سے جان چھڑانے، حکمرانوں کی مراعات کے خاتمے اور جاگیرداروں پر ٹیکسز کے نفاذ کے لیے دھرنا دیا اور حکومت سے معاہدہ کیا، حکومت کو اب اس معاہدہ پر عمل درآمد کرنا ہو گا، حکمران اپنی فری بجلی، پٹرول اور سرکاری بڑی گاڑیوں کا استعمال بند کریں، عوام آئی پی پیز کے دھندے کو قبول کرنے کو تیار نہیں، پورے ملک میں یکساں ٹیرف نافذکیا جائے
انھوں نے کہابجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے، حکومت سے معاہدہ پر عمل درآمد کے لیے شٹر ڈاؤن،پہیہ جام سمیت تمام آپشنز موجود ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی 7اکتوبر کوہل فلسطین و لبنان سے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں عظیم الشان ملین مارچ کر ے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمن کر یں گے ،انھوں نے کہا اقوام متحدہ اجلاس کے دوران لبنان، غزہ پر حملوں سے ثابت ہوگیا اقوام متحدہ ناکارہ ادارہ ہے اور یہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے، مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔