صدر مملکت کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد،ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت

کراچی (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد،صدر مملکت  نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کے علاوہ  شہید کے لئے بلند درجات کی دعا کی، ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے-

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمیداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا-پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے-صدر مملکت نے کہا کہ ساری قوم شہدا اور انکے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بیمثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی-صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، ورثا کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔۔