نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی پارلیمان راجیہ سبھا میں گلوکارہ لتا منگیشکرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
بھارتی راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے لتا منگیشکر کی یاد میں تعزیتی بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے بھارت لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ سے محروم ہوگیا۔
چیئرمین راجیہ سبھا نے کہا کہ لتا منگیشکر بھارتی موسیقی ،فلم انڈسٹری کی قد آور شخصیت تھیں، لتا منگیشکر کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا۔