راولپنڈی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق


راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار مسلسل جاری ہیں،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 7125 تک پہنچ گئی ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے 7 مریض زیر علاج ہیں،بے نظیر ہسپتال میں ایک ،ڈی ایچ کیو میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 7125 تک پہنچ گئی،انسداد ڈینگی ٹیم نے 8869 گھروں کو چیک کیا  جبکہ 792 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1578 مقدمات درج کئے گئے ، ایس او پی کی خلاف ورزی پر 472 عمارتوں کو سیل کیا گیا ،مجموعی طور پر 1576 چالان ٹکٹ جاری کئے اور 6830002 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔