اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں زیرالتوامقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
عدالت عظمی کی جانب سے 16 سے 31 جنوری 2022 تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد سمیت تمام رجسٹریوں میں نمٹائے گئے اورزیرالتوامقدمات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔جس کے مطابق 16 سے 31 جنوری 2022 کے دوران سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد ،کراچی، پشاور،لاہور اور کوئٹہ رجسٹری میں 673 نئے مقدمات دائر ہوئے اور مجموعی طور پر 495مقدمات نمٹائے گئے ۔
ان 15 روز میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں 278، لاہور رجسٹری میں 248 ،کراچی رجسٹری میں 73،پشاور رجسٹری میں 61 اورکوئٹہ رجسٹری میں 13 نئے مقدمات دائر ہوئے ۔
اس دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 464 اور کراچی رجسٹری میں 31 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ لاہور ، پشاور اورکوئٹہ رجسٹری میں کوئی مقدمہ نہیں سناگیا ۔