بھارت میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات، 42 افراد ہلاک


نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِحال ہے۔آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 اموات ہو چکی ہیں ، آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع متاثر ہیں ، آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی میں  جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا  ۔