غزہ میں کوئی کہیں بھی محفوظ نہیں ، سربراہ اقوام متحدہ انسانی امور دفتر


غزہ (صباح نیوز)فلسطینی علاقوں میں اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے سربراہ آندریا ڈی ڈومینیکو نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔آندریا ڈی ڈومینیکو نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں ہم لوگوں کے پاس نہ محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ ہی ہم فرنٹ لائن چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔