وزیراعظم شہباز شریف سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے سر براہی اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کردئیے

آستانہ(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے تنظیم کے سر براہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیے آوٹ کم ڈاکومنٹ پر دستخط کئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شانکو سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا