صدارتی انتخابات کی دوڑ کا حصہ رہوں گا،امریکی صدر جو بائیڈن

 نیویارک(صباح نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مباحثے کے بعد بڑھتے ہوئے  دباو  کے باوجود وہ صدارتی انتخابات کی دوڑ کا حصہ رہیں گے۔وائٹ ہاس ترجمان کیرن جین پیئر نے بھی صحافیوں کے پوچھنے پر جواب دیا کہ جو بائیڈن قطعی طور پر صدارتی انتخابات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے۔گرتی ہوئی ساکھ کے موقع پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ہے۔ڈیموکریٹک گورنرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کی قیادت میں ملاقات کرنے والوں میں کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور دیگر شامل تھے۔ٹم والز نے کہا کہ بائیڈن عہدہ سنبھالنے کیلئے فٹ ہیں، ایک عہدے دار نے کہا کہ گورنروں نے عوام کے ردعمل سے جو بائیڈن کو آگاہ کردیا ہے۔

گورنر نیویارک نے کہا کہ بائیڈن جیتیں گے اور تمام گورنروں نے ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے، ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ہے۔مباحثے میں بائیڈن کی بری  کارکردگی کے سبب اس صورتحال میں امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیریس پر بھی بعض ڈیموکریٹ حلقوں کی جانب سے دبا بڑھ رہا ہے کہ وہ خود صدارتی امیدوار کے طورپر سامنے آئیں۔واضح رہے کہ 2020 میں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد جوبائیڈن پہلے 78  سال کی عمر میں حلف اٹھانے والے پہلے معمر ترین صدر بنے تھے، دوسری مرتبہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن 86  سال کی عمر تک صدارتی ہاوس میں رہیں گے۔