اسلام آباد میں چائنیز کمپنی کی گاڑی سے شہری کی تیز رفتار گاڑی جا ٹکرائی

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد تھانہ کوہسار کے سیکٹر ای سیون میں چائنیز کمپنی کی گاڑی  سے شہری کی تیزرفتارگاڑی جا ٹکرائی۔ چائنیز کمپنیز کے گروپ منیجر کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں غلفت لاپرواہی جان بوجھ کرگاڑی کو ہٹ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ گاڑیوں کے حادثے میں چائنیز شہری بھی زخمی ہو گیا۔پولیس  نے موقع پر پہنچ کر زخمی چائنیز کوہسپتال پہنچایا۔

وڈیو پیغام میں زخمی چائینیز نے پولیس کے موقع پر پہنچ کربروقت ہسپتال پہنچانے پر اسلام آباد پولیس  کا شکریہ ادا کیا ہے۔پولیس کے مطابق 3 گاڑیوں کو خوفناک حادثہ پیش آیا جن کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا موقف تیزرفتارگاڑی کے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چائنیز کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کے علاوہ بھی گاڑی میں بیٹھے بیگناہ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے۔