قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کی حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط بارے بریفنگ کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے وزارت خزانہ سے  آئی ایم ایف کے ساتھ گفت و شنید  شرائط اور عملددرآمدکے روڈ میپ پر بریفنگ طلب کرلی۔ پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال  کے جائزہ کے لئے 11جولائی کو کمیٹی کا دورزہ اجلاس طلب کیا گیا ہے  آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد سے مزید غیر معمولی مہنگائی سے بھی آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس پیپلزپارٹی کے رہنما کمیٹی کے چیئرمین سیدنویدقمرکی صدارت میں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا 11،12جولائی کا اس اہم نوعیت کے اجلاس میں معاشی چیلنجزکا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دستیاب ایجنڈے کے مطابق معاشی جائزہ  سمیت جی ڈی پی گروتھ،بجٹ،مالیاتی خسارہ، کرنٹ اکاؤنٹ،افراط زر ،بیروزگاری،شرح سود،توانائی کے گردشی قرضے،معاشی اشاریے سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ اسی طرح وفاقی بجٹ کے بعد کی معاشی صورتحال بالخصوص اشیا کی قیمتیں، آئی ایم ایف سے بات چیت اس کی شرائط اور عملدرآمد سے بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔12جولائی کو اجلاس میں ایف بی آر کی کارکردگی براہ راست محاصل کی وصولی، دہرے ٹیکسز،غربت سے متعلق پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا ۔دوروزہ اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈاجاری کیا گیا ہے