سی بی اے کمیٹی مینٹی نینس ٹوڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں شانداراستقبالیہ تقریب کا اہتمام

اسلام آباد (صباح نیوز )سی ڈی اے مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی اسی سلسلے میںسی بی اے کمیٹی مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ ٹو کے زیر اہتمام جی نائن انکوائری میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں شانداراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی صابرحسین،چوہدری منیر،سردارنسیم ممتاز،چوہدری طارق گجر،زاہد حسین بھٹی،سردارشوکت پرویز،علی رضابلتی،ملک خالد ،ایران گل،جبران عباسی،فرید الحق شاہ،احسان اللہ خان،انورخان،حاجی زبیر،لالہ رحمان ،رانا نسیم ،گل زیب عباسی سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمارے ڈائریکٹوریٹ کے بیلدار،ہیلپروں سے لے کر تمام ملازمین کی پروموشن کروائی ہے جس کا کریڈٹ چوہدری محمد یٰسین اوران کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بڑھ کر تمام ملازمین کے دیگرمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے،مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین متحد ہیں اور چوہدری محمد یٰسین اورانکی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکرتے ہیں،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائدملازمین کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے ،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الائونس دلوایا اور تمام الائونسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا اوراپنے دورمیں سی ڈی اے کے چارہزارملازمین کو پلاٹ دلوائے اور مزید چارہزارپلاٹوں کی منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کوہونی تھی لیکن چند مزدور دشمن عناصرنے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج بھی پلاٹوں کا معاملہ عدالتوں میں زیر التواء کا شکار ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین ان کیسوں کا دفاع کر رہی ہے اور بہت جلد ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے خوشخبری ملے گی ،

اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااور سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مسائل کے سلسلے میں ادارے کی سی بی اے یونین کے ساتھ جلد سے جلد میٹنگ کی جائے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے اور ادارے میں موجود7000خالی آسامیوں پر فی الفوربھرتی کی جائے تاکہ وفاقی دارلحکومت کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سہولیات بروقت میسرآسکیں اس ضمن میں سی ڈی اے مزدور یونین آپکے شانہ بشانہ مل کرکام کرے گی ،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزتقسیم کیے ۔