نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ کا انتقال ،نماز جنازہ ادا کر دی گئی


اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ انتقال کر گئیں ،ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں صحافیوں ،وکلا،سیاستدانوں اور علما سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی

صدر نیشنل پریس اظہر جتوئی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میڈیا ٹائون اے بلاک کے قبرستان میں ادا کی گئی۔بعد ازاں انہیں اسی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ،پی ایف یو جے دستور کے صدر سینئر صحافی حاجی نواز رضا،نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری فنانس وقار عباسی،سابق صدر نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان ،انور رضا ،سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حسیب چوہدری ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری نعیم علی گجر،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک سابق صدر علی رضا علوی ،عابد عباسی،عامر سجاد سید،عاصم قدیر رانا سمیت مختلف شعبہ  زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔