کراچی( صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ نے 6 اکتوبرکو (کل)کراچی میں شاہراہ فیصل پر ہونے والے الاقصیٰ ملین مارچ میں عوام کو بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کی مرتکب صہیونی ریاست اسرئیل کو امریکہ ویورپ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ایک سال سے محاصرہ کرکے 42ہزار سے زاید مسلمانوں کو شہید،نوے فیصد کان تباہ ،ہسپتال اسکول سمیت عملی طور غزہ کو مٹی کا ڈھیربنادیا گیا ہے مگرنام نہاد حقوق انسانی کے دعویدار وعالمی ضمیر خامو ش تماشائی اورمظلومین کی بجائے ظالم کا ساتھ دے رہے ہیںجس سے ان کا دہرا اورمنافقانہ کردارپوری دنیا میں کھل کرسامنے آچکا ہے۔
ایران کو چھوڑکر دیگر مسلم حکمرانوں کا کردار بھی انتہائی مایوس کن ہے لیکن یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ مسلم دنیا سمیت یورپ کے عوام وطلباء جارحیت کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جماعت اسلامی کے تحت یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی مظلومین فلسطین منیا جارہا ہے۔7اکتوبر کو ملک بھر میں قومی یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا اس لیے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر07 اکتوبر کو غزہ کے محاصرے کو ایک سال پورے ہونے پر پورے ملک میں یوم یکجہتی مظلومین کے دن دوپہر 12بجے سڑکوں پر نکل کراحتجاج کیا جائے گا،عوام بھرپور شرکت کرکے ایمانی غیرت کا ثبوت دے۔