اسلام آباد (صباح نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات برقرار ہیں ، سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں۔سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا۔ اور وہ پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی گئے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات برقرار ہیں اور سندھ حکومت کے کچھ دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں
۔ حیدر آباد سکھر موٹروے سندھ حکومت کا پرانا مطالبہ ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ دنیا اس وقت ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی تھی۔ اور اسحاق ڈار کو سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔