اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت مذہبی امور نے 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں، 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں ،نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ جمع کروائیں گے قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔(AW)
Load/Hide Comments