اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل) کے قائمقام مرکزی صدر ساجد ترین نے ملاقات کی۔ملک کی مجموعی اور صوبہ بلوچستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ موجودہ حالات سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے متقاضی ہیں
ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا انتشار کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے ہمیں ہر طرح کے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اگے بڑھنا ہوگا ۔ مختلف سیاسی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے درمیان رابطہ کاری انتہائی اہم ہے۔ سیاسی قوتوں کے درمیان اس طرح کی تبادلہ خیال معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔