جہلم ویلی(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے ہزاروں یتیم بچوں اور ہزاروں بیواؤں کی کفالت کررہی ہے ،تعلیم اور صحت کے میدان میں جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے کارہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں،صرف الخدمت فاؤنڈیشن نے امسال 450ملین روپے کے منصوبے مکمل گیے ہیں اور آئندہ برس کا 700ملین روپے کا ہدف طے کیاہے،صحت اور تعلیم اور دیگر منصوبے اس کے علاوہ ہیں،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریںریاست سے غربت ختم کردیں گے ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے جس میں سب کے حقوق یکساں ہوں گے،
ان خیالات کااظہارانھوں نے ہٹیاں بالا میں الخد مت فاؤنڈیشن کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم ویلی اور امیر ضلع جہلم ویلی سیکرٹری جہلم ویلی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پراللہ کا نظام لا نا چاہتی ہے تاکہ سب کو انصاف ملے کسی کے ساتھ ذیادتی نہ ہو میرٹ قائم ہوحق دار کو حق ملے،اقرباء پروری کا خاتمہ ہو ریاست ترقی کرے سودی معاشی نظام کا خاتمہ ہو،اسلامی معاشی نظام کے قیام سے ہی غربت ختم ہوسکتی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ہم ریاست کے ہر فرد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جماعت اسلامی کو افراد کو ضرورت ہے ۔کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو نظام بھی تبدیل ہوگا اور کشمیربھی آزاد ہوگا۔