لاہور (صباح نیوز)سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب سےآسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز(Neil Hawkins) نے ملاقات کی ـ ملاقات میںایگری ای میکنائزیشن،سمارٹ ایگریکلچر،کھیلوں کی ترقی،ایکواکلچر شرمپ فارمنگ،خواتین کی نیشنل ورک فورس میں شمولیت،گرین امونیا،انسداد سموگ بارے اقدامات،کاربن فنانسنگ،جنگلی حیات کے تحفظ وبحالی،ریسرچ اور ڈویلپمنٹ بارے دوطرفہ تبادلہ خیال کیاگیاـ
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے بتایاکہ مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرانسینٹو بیسڈ پانچ قسم کی دالیں بشمول مورنگا برامد کی جائیں گی۔ـسمارٹ ایگریکلچر کے فروغ کے لیے کھادوں،مشینری،سیڈزپر مشتمل ایگریکلچر مال بنایا جارہا ہے۔زراعت میں نئے تجربات اورپریکٹسز کے لیے اسٹریلین تکنیکی معاونت کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے کے لیے ہر قسم کے دھویں کو ختم کرنے کے لیے مارچ سے ہی اقدامات کررہی ہےـائیرکوالٹی انڈیکس کی بہتری کے لیے ہر تعمیراتی منصوبے میں ایک فیصد پلانٹیشن کے لیے مختص کیا گیا ہے۔سموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ تعلیم،ٹرانسپورٹ،انرجی اورزراعت بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔جنگلی حیات کے تحفظ کی حساسیت کو کومبنگ اپریشن کے ذریعے عوام میں اجاگر کیاجارہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں شعبہ وائلڈ لائف میں اسٹریلین ٹیکنالوجی کے طریقہ کار سے متعلق تجربات کررہے ہیں۔جنگلات کی حفاظت وبحالی کے لیے ڈرون کیمروں سے سرویلنس کاعمل جاری ہے۔ایکواکلچرشرمپ فارمنگ کا 100ایکڑ رقبے پر مظفرگڑھ میں سو ٹن پیداوارکا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے اوریونین کونسل کی سطح پر ہاکی اسٹڈیم،ہاکی گراؤنڈز اورجیمنیزیم بنائے جارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے اسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی امد اور تعاون و تکنیکی معاونت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا