سی ڈی اے مزدور یونین عہدیداران کی اتحاد یونین آف آل پاکستان اوجی ڈی سی ایل ایمپلائز کے نومنتخب عہدیداران کویونین الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز  )پاکستان ورکرزفیڈریشن و سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،سپریم ہیڈ صوفی محمودعلی،سینئررہنماء سید مقبول حسین شاہ،راجہ غلام مرتضیٰ،چوہدری واجدگجر،اسدکیانی،صفدرنقوی،ناصرعباسی،اسدمحمود،ملک سجادحسین،گوہرالہیٰ ودیگرعہدیداران نے اتحاد یونین آف آل پاکستان اوجی ڈی سی ایل ایمپلائزکے نومنتخب عہدیداران صدرراجہ محمد سلیم،جنرل سیکرٹری اسفندیارخان،فنانس سیکرٹری سید اعجازحسین بخاری و دیگر عہدیداران کو یونین کے الیکشن میں شاندارکامیابی حاصل کرنے پر مبارکبادپیش کی،

اس موقع پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ یہ کامیابی حقیقی طور پر اوجی ڈی سی ایل کے مزدوروں کی کامیابی ہے ،مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور ان کی تحفظ کرنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے،انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب قیادت مزدوروں کی خدمت کو پہلے سے بڑھ کر ایمانداری،لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ان کے حقوق کا دفاع کریں گے،انشاء اللہ مستقبل میں پاکستان ورکرزفیڈریشن مکمل تعاون کرے گی اور مزدورکاز کے لیے مل کر جدوجہد کی جائے گی۔