فلپائن ،پٹاخے بنانے والے گودام میں دھماکہ ،5افراد ہلاک،38زخمی


منیلا (صباح نیوز) جنوبی فلپائن میں پائروٹیکنکس (پٹاخے بنانے والے)ایک گودام میں ہونے والے زبردست دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 38زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ کے تفتیش کار لوئیجی چھان نے بتایا کہ مبوانگا سٹی سائٹ پر ہونے والے دھماکے سے زمین میں ایک بڑا گڑ ھاپڑگیا جبکہ ملبہ قریبی عمارتوں اور مکانات میں جا گرا اور آگ بھڑک اٹھی۔ لوئیجی چھان نے کہا کہ گودام کے 4 کارکن اور عملے میں سے ایک کا 4 سالہ بیٹا اس حادثے ہلاک ہوگئے۔سٹی ڈیزاسٹر آفس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے کہا کہ وہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس سے 20 میٹر (66 فٹ) گڑھا پڑ گیا، گودام کی دیواریںمنہدم گئیں اور قریبی سافٹ ڈرنکس فیکٹری، اناج اور آٹے کے گودام اور علاقے کے گھروں پر ملبہ جا گرا۔لوئیجی چھان نے بتایا آگ کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ گودام میں رکھی ہوئی پائروٹیکنکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کا دائرہ 3000 مربع میٹر (0.8 ایکڑ)سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔