عمران خان سیاستدانوں کے بجائے ادارے سے بات کرنا چاہتے ہیں: عرفان صدیقی

اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان سیاستدانوں کے بجائے ادارے سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست بہت پرانی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف نے پہلی تقریر میں کہا بات چیت سے راستے نکالنے ہوں گے، ہم نے تو کہا تھا ایوان میں ایک نیا ماحول بناتے ہیں، ہماری اس آفر کو ٹھکرا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر قیدی چاہتا ہے اس کی رہائی ہو اور انہیں باہر بھیج دیا جائے