بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراسانی کے واقعات افسوسناک ہیں؛ امریکا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بھارت میں جاری مسلم مخالف اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تبدیلی مذہب مخالف قوانین، نفرت انگیز تقاریر، گھروں اور اقلیتی مذہبی برادریوں کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی تشدد افسوسناک ہے۔

بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مودی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں اور دیگر مذاہب کو یکساں حقوق کی فراہمی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔امریکی وزارت خارجہ کے ماتحت دنیا کے تمام ممالک مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی نگراں کمیٹی کی ہر رپورٹ میں بھارت کے خلاف شواہد کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں