غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری،مزید 30 فلسطینی شہید


غزہ (صباح نیوز)غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی بدستور جاری،غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں ڈرون حملہ کر کے شجاعیہ میں رہائشی بلاک مکمل تباہ کر دیا،اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کو یورپی ہسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی کے بعد خان یونس سے بھی ہزاروں بے گھر فلسطینیوں  کی جبری بے دخلی کا آغاز ہوگیا۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں  37 ہزار 925  سے زائدفلسطینی شہید جبکہ 87 ہزار 141 فلسیطینی زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔