مسجد نبویۖ میں ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد


مدینہ منورہ (صباح نیوز)مدینہ منورہ حج سیزن کے اختتام کے بعد مسجد نبویۖ میں ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

مسجد نبوی امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ 7 ہزار 933 زائرین مسجد نبویۖ  آئے۔اس مدت کے دوان 5 لاکھ 82 ہزار 361 زائرین نے روضہ رسول ۖپر حاضری دی۔ ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار 459 مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔

اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 1570 ٹن زم زم استعمال کیا گیا۔ اسی طرح روزہ داروں کے لئے مختلف جگہوں پر ایک لاکھ 40 ہزار 822 افطار پیکٹ تقسیم کئے گئے۔اتھارٹی نے کہا کہ متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے دنیا کے مختلف حصوں سے آئے 1 لاکھ 35 ہزار 56 افراد نے استفادہ کیا۔