وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈمہ ڈولہ باجوڑ میں دہشت گردواقعہ کی مذمت

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈمہ ڈولہ باجوڑ میں دھماکے میں سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کے اس واقعے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے،دھشتگرد عناصر ملک کے امن و امان اور جمہوریت کے دشمن ہیں.دھشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کا ملک سے خاتمہ کرکے دم لیں گے۔