اسلام آباد ، سیکٹر جی 13 میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں کارسوار ملزم زخمی


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد میں سیکٹر جی 13 میں پولیس چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم پولیس سے مقابلے میں کار سوار ملزم زخمی ہو گیا

تفصیلات کے مطابق سیکٹرجی تیرہ میں پولیس ناکہ پرچیکنگ کے لیے گاڑی روکنے پر ملزمان کی فائرنگ اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہو گیا۔جوابی کارروائی میں زخمی ملزم کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا، جہاں ملزم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں۔پولیس اہلکار کو سینے پر فائر لگا ، بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔