کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس پائیدار ترقی سے یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)قوام متحدہ کے پاکستان میں تعینات ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر، محمد یحیی نے پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوینر بلال اظہر کیانی سے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں ایس ڈی جیز کے نفاذ کی موجودہ صورتحال اور اہداف کے حصول میں پارلیمنٹ کے کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے جدید  بین الاقوامی طریقہ کار کو اپنانے اور ان کی سماجی و اقتصادی مطابقت پر غور کیا۔

ملاقات میں قانون سازی کے عمل میں اراکین پارلیمنٹ کی تحقیق معاونت فراہم کرنے اور ٹاسک فورس کے فریم ورک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایس ڈی جیز2030 کے ایجنڈے کو زیادہ موثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔  کنوینر نے ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے پیشرفت کو تیز کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی جیز پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس   ایک خوشحال مستقبل حصول کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاپارلیمانی ٹاسک فورس بچوں اور نوجوان کو معیاری تعلیم تک رسائی ہر شہری کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور موسمیاتی تبدیلی سے مثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔