صدرمملکت کا مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ شہزادی لالہ لطیفہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر ان سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہوں ،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے  اور درجات بلند فرمائے۔