مری (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت 5گھنٹے طویل خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئیـڈویلپمنٹ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئےـسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دیـراولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئیـٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیاـمال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیاـ
جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیاـمال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کیـمری سمیت ہر شہر،علاقے،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاـمری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم،منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئیـغیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیاـپینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیاـبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی ـ مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ مری میں بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئیـ گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا۔ 1100سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ حکومت معاونت کرے گیـاولڈ راولپنڈی،مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئیـ اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گیـجھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ،تجاوزات ہٹا کر توسیع اور لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئیـ بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک میں ٹری ہاؤس، کیمپنگ سائٹ،واک ویز، ٹیرس پارکنگ ایریا بنانے کا فیصلہ کیاگیاـ
پی آئی اے، باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دلکش واک ویز بنائی جائے گی ـ مری بائیو ڈاؤرسٹی پارک سے پودوں، پرندوں اورجانوروں کے لئے قدرتی ماحول کی فراہمی اور پکنک ایریا بنانے کا فیصلہ کیا گیاـمری بائیو ڈاؤرسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاـپارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز، واکنگ ٹریک، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ کیا گیاـبریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ مری کی 16 اندرونی روڈز کی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ ساملی ہسپتال کی آپ گریڈیشن، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس پر بریفنگ دی گئیـوزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کر نے کے لئے فوری قانون سازی اورہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کیـمحمد نوازشریف نے کہاکہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت سٹال خود لگا کر دے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے، عوام کے لئے بہترین بنائینگے۔ مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا ـمری میں 13ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، وزراء صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر، معاون خصوصی راشد نصر اللہ،ایم این اے اسامہ سرور راجہ، ایم پی اے بلال یامین ستی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کامران لاشاری،سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے