قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے مزید چیئرمین منتخب،کمیٹی ممبران کی مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے مزید چیئرمین منتخب کر لئے گئے ، کمیٹی ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔ خواجہ شیراز محمود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ، خواجہ شیراز محمود  کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کیا گیا،خواجہ شیراز محمود کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ  رمیش لال اور تائید کنندہ محترمہ مہتاب اکبر راشدی تھیں،چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ،کمیٹی ممبران نے خواجہ شیراز محمود کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔رائے حسن نواز کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے منتخب  کرلیا گیا ،

رائے حسن نواز کو ممبران قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے  کا چیئرمین  منتخب کیا۔ممبر قومی اسمبلی رمش لال نے رائے حسن نواز کا نام تجویز کیا جبکہ دیگر ممبران نے  رائے حسن  نواز کے نام کی تائید کی۔ چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ،کمیٹی ممبران نے  رائے حسن نواز کو ریلوے کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ محمد عاطف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈویژن  کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے ، محمد عاطف کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈویژن کے اجلاس میں کیا گیا،محمد عاطف کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ بلال اظہر کیانی اور تائید کنندہ شیر علی ارباب تھے، چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ،کمیٹی ممبران نے محمد عاطف کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے ۔ محمد ادریس قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی  کے چیئرمین منتخب محمد ادریس کا انتخاب کرلیا گیا ،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں محمد ادریس کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ شیر علی ارباب اور تائید کنندہ ملک محمد عامر ڈوگر تھے۔ چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکرکمیٹی ممبران کی محمد ادریس کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

چوہدری محمود بشیر ورک  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ جسٹس کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے ،چوہدری محمود بشیر ورک کا انتخاب قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،چوہدری محمود بشیر ورک کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ سید نوید قمر  اور تائید کنندہ ممتاز مصطفی تھے ،چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ،کمیٹی ممبران نے چوہدری محمود بشیر ورک کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ محترمہ منزہ حسن قائمہ کمیٹی برائے کلائنٹ چینج اینڈ انوائرمنٹل کوآرڈینیشن کی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں ، محترمہ منزہ حسن کا انتخاب قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، منزہ حسن کے چیئرپرسن کیلئے شگفتہ جمانی نے نام تجویز کیا اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے تائید کی۔ چیئرپرسن کا کمیٹی ممبران نے ان کو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ،کمیٹی ممبران نے محترمہ منزہ حسن کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے ۔