قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے وزارت نیشنل ہیلتھ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشنز اوراس سے منسلک اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلیااجلاس پانچ جولائی کو پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا۔

قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشنزکے اجلاس کانوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔پہلاباقاعدہ اجلاس ہوگا۔سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشنزاورمنسلک اداروں کے حکام کو سختی سے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے  ذرائع کے مطابق ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اہم ادویات کی عدم د ستیابی کے معاملات کے بارے میں بھی حکام کو آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات متوقع ہیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں صحت کے مراکزقومی لیبارٹریزسے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا